Bijli Bill Subsidy Website Kaam Nahi Kar Rahi QR Code Scan Karne Ke Baad | Cross Subsidy Program 2026

پاکستان میں بجلی کے صارفین کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے کراس سبسڈی پروگرام (Cross Subsidy Program 2026) کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، لیکن اس وقت ہزاروں صارفین کو ایک بڑے تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جیسے ہی صارف اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ (QR Code) کو اسکین کرتے ہیں، ویب سائٹ اوپن ہونے کے بجائے اسکرین پر “Too Many Requests” کا ایرر ظاہر ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو بھی اس مشکل کا سامنا ہے اور آپ کی رجسٹریشن نہیں ہو پا رہی، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس مسئلے کی اصل وجہ اور اس کے 3 آسان حل بتانے جا رہے ہیں۔

ویب سائٹ کام نہ کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بجلی کے بلوں میں ریلیف اور سبسڈی حاصل کرنے کے لیے اس وقت پورے پاکستان سے لاکھوں لوگ ایک ساتھ اس پورٹل پر لاگ ان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب ایک ہی سیکنڈ میں ہزاروں صارفین کیو آر کوڈ اسکین کر کے آفیشل پورٹل (css.bpc.com.pk) تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ویب سائٹ کا سرور اوور لوڈ (Overload) ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سسٹم سیکیورٹی کے طور پر “Too Many Requests” کا میسج دکھا کر ویب سائٹ کو عارضی طور پر بلاک کر دیتا ہے۔

سرور ڈاؤن اور ایرر کو ختم کرنے کے 3 آسان طریقے

اگر آپ کا پورٹل اوپن نہیں ہو رہا، تو آپ درج ذیل طریقے اپنا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں:

1. سلیو پی این (Super VPN) کا استعمال کریں

کئی بار مقامی نیٹ ورک پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے آئی پی ایڈریس بلاک ہو جاتا ہے۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ گوگل پلے اسٹور سے Super VPN یا کوئی بھی اچھا وی پی این ڈاؤن لوڈ کریں۔ اسے کنیکٹ کرنے کے بعد جب آپ کیو آر کوڈ اسکین کریں گے، تو ویب سائٹ بائی پاس ہو کر اوپن ہو جائے گی۔

2. براؤزر میں ڈیسک ٹاپ سائٹ (Desktop Site) اوپن کریں

موبائل ورژن پر ویب سائٹ لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہے۔ آپ اپنے موبائل کے کروم (Chrome) براؤزر کے اوپر دیے گئے تھری ڈاٹس (Three Dots) پر کلک کریں اور وہاں موجود “Desktop Site” کے آپشن کو ٹک کر دیں۔ اس سے ویب سائٹ کمپیوٹر فارمیٹ میں کھلتی ہے اور سرور پر لوڈ کم پڑتا ہے۔

3. ڈیوائس تبدیل کریں

اگر ایک ہی موبائل پر بار بار ایرر آ رہا ہو، تو اپنے گھر کے کسی دوسرے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔ مختلف انٹرنیٹ کنکشن (جیسے وائی فائی کے بجائے موبائل ڈیٹا) استعمال کرنے سے بھی یہ ایرر فوری دور ہو جاتا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے بہترین وقت (Best Timings for Apply)

موجودہ صورتحال میں جب ہر بندے کو سبسڈی کی اشد ضرورت ہے، دن کے وقت پورٹل پر لوڈ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے ماہرین کے مطابق رجسٹریشن کے لیے درج ذیل اوقات بہترین ہیں:

  • صبح کے وقت: صبح 8:00 بجے سے لے کر 10:00 بجے کے درمیان اپلائی کریں۔
  • رات کے وقت: رات 1:00 بجے سے لے کر 3:00 بجے کے دوران، جب انٹرنیٹ ٹریفک انتہائی کم ہوتی ہے۔

اہم نوٹ: اگر یہ تمام طریقے اپلائی کرنے کے بعد بھی ویب سائٹ اوپن نہ ہو، تو کچھ گھنٹے انتظار کریں۔ جیسے ہی ٹیکنیکل ٹیم سرور کی کپیسٹی بڑھائے گی، یہ پورٹل سب کے لیے بالکل ٹھیک کام کرنا شروع کر دے گا۔ آپ حکومتی ریلیف اسکیموں کی ہر نئی اپڈیٹ کے لیے ہمارے واٹس ایپ گروپس اور چینل کو بھی جوائن کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment